ہریتھک روشن اور صبا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  Mar 05, 2023

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی۔

بھارتی نیوز کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Breaking News:- and are going to get married in November 2023!

— BollywoodKiNews (@BollywoodKiNews) March 2, 2023

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعویٰ میں کتنی سچائی ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی جانب سے تاحال اس طرح کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی نے بیوی، بچوں کو گھر سے نکال دیا، ویڈیو وائرل

ہریتھک روشن اور صبا کو کئی بار ساتھ دیکھا جا چکا ہے اور اب چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دونوں کی جانب سے کبھی اس حوالے سے کوئی اظہار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن اس وقت اپنی نئی فلم “فائٹر” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More