شادی دنیا کا وہ خوبصورت رشتہ ہے جس سے 2 انجان آدمی ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے کے جیون ساتھی بن جاتے ہیں مگر ہر کوئی اپنے مذہب میں ہی شادی کرتا ہے لیکن اس باپ نے تو اپنی بیٹی کی شادی ہندو سے کروا دی جبکہ خود مسلمان ہے۔
جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے، محبوب مسالی نے لاڈلی بیٹی کی شادی بڑی دھوم دھام سے کی اور ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔
مذہب سے باہر شادی کروانے پر محبوب کی پورے بھارت میں تعریف ہو رہی ہے کیونکہ یہ ان کی حقیقی بیٹی نہیں بلکہ رضاعی بیٹی ہے جس کے والدین کا انتقال تب ہوا جب یہ 7 سال کی تھی تو رشتےدار اسے یتیم خانے میں چھوڑگئے۔
تاکہ اسے پالنانہ پڑے مگر محبوب پوجا کو اپنے گھر لے آئے کیونکہ یہ کافی عرصے سے پڑوسی تھے۔ اور یوں دوست اور پڑوسی کی بیٹی کا درد ان سے برداشت نہ ہوا۔
شروعات میں تو پوجا سے اس گھر میں رہنا مشکل ہوا مگر آہستہ آہستہ یہ گھل مل گئی، یوں مسلمان کے گھر میں ہندو لڑکی پروان چڑھی۔ جسے اس کے مذہب کے مطابق تعلیم دلوائی گئی اور کبھی اس بات پر زور نہیں دیا گیا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرے۔ پھر جب یہ 18 سال کی ہوئی تو والد جو کہ خود بجلی کا کام کرتے ہیں۔
انہوں نے رضاعی بیٹی کیلئے رشتہ ڈھونڈنا شروع کر دیا تو بیٹی کی ہی ذات کا ہندو نیک اور اچھا لڑکا مل گیا جس سے اس کی شادی کر دی گئی۔ خوشی کی اس تقریب میں مسلمان اور ہندو کمیونٹی دونوں نے بھرپور شرکت کی۔
گھر سے رخصت ہوتے ہوئے پوجا نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے حقیقی والدین اس دنیا میں نہیں، رشتےداروں نے بھی نہیں اپنایا۔ مگر مجھے میری یہ فیملی سب چیزوں سے زیادہ عزیز ہے جہاں زندگی کے حسین پل گزارے۔