کیا حجامہ کروا کر رونالڈو بھی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے لگے؟ سوشل میڈیا پر رونالڈو کی وائرل تصاویر پر مداح حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Mar 04, 2023

فٹبال کی دنیا کے بادشاہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں سعودی عرب میں کھیل کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں ساتھ ہی سعودی پرتعیش طرز زندگی کا بھی لطف لے رہے ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کے اس آرٹیکل میں نامور فٹبال کھلاڑی رونالڈو سے متعلق بتائیں گے جن کے بارے میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے حجامہ تھیراپی کروائی ہے مگر اس حوالے سے واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے حجامہ کروایا ہے۔ حجامہ کوانگریزی زبان میں کپنگ تھیراپی(Cupping Therapy) کہا جاتا ہے۔

رونالڈو کی فٹبال کے میدان سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی ٹانگ پر گول سیاہ دھبا دیکھا گیا، اب وہ تو اسٹار کھلاڑی ہیں ان سے متعلق معمولی چیز بھی مداح نظر میں رکھتے ہیں۔

تو یہ خبر سوشل میڈیا پر چل رہی ہے کہ کیا رونالڈو بھی حجامہ کرانے لگے ہیں۔ کپنگ تھراپی یعنی حجامہ حالیہ برسوں میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے، اور یہ صرف عام لوگوں میں نہیں ہے۔

بہت سے پیشہ ور کھلاڑی بھی اس قدیم شفا یابی کے عمل کی طرف آرہے ہیں تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

رونالڈو جن کی فٹنس کی دنیا تعریف کرتی ہے انہوں نے اب حجامہ بھی کروایا ہے۔

حجامہ کا ذکر سنت میں بھی ملتا ہے، جو کہ نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز زندگی اور قانونی نظیر کے لیے عربی اصطلاح ہے۔

مختلف روایتوں میں آتا ہے کہ حجامہ ایک قدیم ترین اور نبی کریم حضرت محمدﷺ اور ملائکہ کا تجویز کردہ عمل ہے، حضرت محمدﷺ نے حجامہ لگانے کو افضل عمل قرار دیا ہے، اس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے 143 مقامات سے مضر صحت خون نکالا جا سکتا ہے۔

رونالڈو کے مسلمان مداحوں کو اس بات کی خوشی ستا رہی ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی نے بھی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد پرستاروں کے دلوں میں رونالڈو کے لیے مزید جگہ بن گئی ہے۔

حجامہ میں کن بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے؟

حجامہ کروانے سے بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ ، جوڑوں، پٹھوں ، کمر ، ہڈیوں ، سر (درد شقیقہ) مائیگرین، یرقان، دمہ، ایکنی، کیل مہاسوں، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن اور موسمی الرجی سمیت متعدد بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More