کروڑوں کا پلاٹ اور نئے آئی فون کی برسات ۔۔ شاندار پرفارمنس دکھانے پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو کیا تحفے ملے تو حارث رؤف کانٹا لے کر کیوں کھڑے ہوگئے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 03, 2023

پی ایس ایل سیزن 8 میں لاہور قلندر کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ٹیم انتظامیہ کو بھی خوش کردیا اور عوام کے دل بھی جیت لیے۔ اس وقت لاہور قلندر کا ہر کھلاڑی اپنی شاندار پرفارمنس دکھا رہا ہے جس کی بدولت انتظامیہ نے بھی دل کھول کر تحفے تحائف دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ ہر کھلاڑی دل جوئی سے کھیل میں آگے بڑھ کر یہ سیزن لاہور قلندر کے نام کرنے میں اپنی جان لگائے۔

لاہور قلندر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ نے حارث رؤف کو بہترین باؤلر ہونے کا اعزاز بھی دیا اور ساتھ سٹارلیٹ کے مہنگے جوتے پورے ایک سال کے لیے بالکل مفت میں تحفے میں دے دیے۔ جس پر حارث نے کہا صبح ہی میری پوری فیملی سٹارلیٹ جا کر خریداری کرے گی۔

کھلاڑی سکندر کو زبردست بیٹنگ اور اچھے کھیل پر لاہور قلندر سٹی میں کروڑوں روپے کا ایک پلاٹ تحفے میں ملا ساتھ ہی اور نیو آئی فون 14 افغانستانی کھلاڑی راشد خان کو دیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی تمام کھلاڑیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری رہی اور مذاق مذاق میں حارث کانٹا لے کر کھڑے ہوگئے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More