انڈین پولیس نے شاہ رخ خان کے گھر میں گھسنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا

اردو نیوز  |  Mar 03, 2023

انڈیا کے شہر ممبئی میں پولیس نے دو افراد کو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعرات کو دو افراد شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جس کے بعد انہیں اداکار کے گارڈز کی جانب سے پکڑ لیا گیا۔

خیال رہے شاہ رخ خان کا بنگلہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ہے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے انہیں بتایا کہ وہ انڈین ریاست گجرات سے ممبئی صرف شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔

نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 20 سے 22 برس کے درمیان ہیں اور ان کے خلاف بغیر اجازت گھر میں گُھسنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گذشتہ برس جنوری میں شاہ رخ خان نے اپنے گھر کی سکیورٹی اس وقت بڑھائی تھی جب ان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

دو ن قبل بالی وڈ ادکاروں امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے گھروں کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

انڈین میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے ناگپور پولیس کو کال کرکے بتایا گیا تھا کہ امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے بم سے اڑا دیا جائے گا۔

دھمکی آمیز کال آنے کے بعد پولیس نے دونوں اداکاروں کے گھروں کی تلاشی لی لیکن انہیں وہاں کچھ نہ مل سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More