پاکستان میں کافی کو عموماََ سردیوں کا مشروب سمجھا جاتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ زیادہ تر سردیوں میں پیا جاتا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں اسے زیادہ تر روزانہ کی بنیادوں پراستعمال کیا جاتا ہے۔ کافی سستی ختم کرنے کے لئے بہت کاررآمد سمجھے جاتی ہےاور سرد ممالک میں اس کا استعمال اس وجہ سے زیادی کیا جاتا ہے
حال ہی میں کافی کی ایک مشہور برانڈ نے ایک ایسی کافی متعارف کروائی جس میں زیتون کا تیل ڈالا جاتا ہے۔ اس برانڈ کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ مختلف طرح کی کافی متعارف کرواتا رہتا ہے۔ زیتون کے تیل کے ساتھ بنی ہوئی کافی کے بارے میں لوگوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔
دنیا بھر میں کافی میں مختلف چیزیں ڈالی جاتی ہیں جو آپ نے شاید کبھی سوچا بھی نہ ہو۔
انڈا اور کافی
سن ۱۹۴۰ میں ویتنام کے ایک ریسٹورانٹ میں انڈے کی زردی ڈال کر کافی پلانے کا سلسہ شروع ہوا۔ اس وقت یہ ضرورت دودہ کی قلت کی وجہ سے ہوئی لیکن بعد میں اسے پذیرائی ملی اور یہ مشہور ہوگئی اور آج ویتنام کے تقریباََ ہر ریسٹورانٹ میں دستیاب ہے۔
پنیر اور کافی
کافی میں پنیرکا استعمال شمالی اسکینڈینیوین ممالک میں کیا جاتا ہے۔ کافی میں شامل کی جانی والی اس پنیر کا ذائقہ عام پنیر کے مقابلے میں میٹھا ہوتا ہے جسے "بریڈ چیز" کیا جاتا ہے۔ یہ پنیر گائے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے کافی میں گھلنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ اسے کافی ختم کرنے کے بعد کھاتے ہیں۔
اصلی گھی اور کافی
کافی میں اصلی گھی شامل کرنے کے فوائد کے حوالے سے بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ کافی میں اصلی گھی ڈالنے سے اس کی تیزابیت میں کمی ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کی کافی میں گڈ فیٹس اور وائیٹمنز بھی شامل ہوجاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یمنی یا ایتھوپیا کے لوگوں نے اس ترکیب کا رواج ڈالا۔ وہ افراد جو لیکٹوز کی وجہ سے دودہ اور کریم کا استعمال نہیں کرسکتے ان کے لئے ایک بہت اچھا متبادل ہے۔
کنڈینسڈ ملک اور کافی
کافی میں دودہ کی روایت تو عام ہے لیکن میٹھے کے شوقین افراد کے لئے خصوصاََ یہ بات خوشی کی ہے کہ کافی میں کنڈینسڈ ملک بھی ڈالا جاتا ہے۔ سنگاپور اور ملائشیا میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق کنڈینسڈ ملک سے کافی کا ذائقہ بہتر طور پر ابھرتا ہے۔
سبز الائچی اور کافی
سبز الایچی کا استعمال عموماََ چائے میں تو کیا جاتا ہے لیکن اس کا استعمال مشرقی وسطیٰ میں خصوصاََ ازرائیل میں کیا جاتا ہے۔ سبز الایچی والی کافی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے صحت پر بہت اچھے اثرات ہوتے ہیں۔ یہ بلڈ پریشر کم کرنے اور سانس کو بہرت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
چھ مسالے اور کافی
یہ چھ مسالوں والی کافی مراکش کی خصوصوی کافی ہے۔ یہ کافی بنانا زرا زیادہ محنت کا کام ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں شامل کئے جانے والے مسالے ایک ساتھ مل جانا اور پھر ان کو پیسنا ایک بڑا مرحلہ ہے۔ لیکن یہ تمام مسالے عام طور پر پاکستان میں آرام سے دستیاب ہوتے ہیں۔ اس میں شامل کئے جاتے ہیں دار چینی، الائچی، ادرک، کالی مرچ، لونگ، جائفل، اور کافی۔ ان تمام اجزا کو پیس کر اس کافی کو بنایا جاتا ہے۔ اس کے صحت پر بھی بہت اچھے اثرات ہوتے ہیں۔
الکوحل اور کافی
سن ۱۹۴۰ میں ایک آئرش نے تھکے ہوئے مسافروں کو سردی سے بچانے کے لئے کافی میں الکوھل ملا کر ایک کافی بنائی اور یہ آج بھی وہاں مختلف ریسٹورینٹ میں بنائی جاتی ہے۔ یہ کافی سردی کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔