سوشل میڈیا پر ان دنوں پی ایس ایل کافی چرچہ میں ہے، ایسے میں کھلاڑی اور ان کی فیملی بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مابین گزشتہ روز مقابلہ ہوا تھا، جس میں لاہور قندرز 17 رنز سے جیت گیا۔
تاہم اس سب میں لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی، جنہوں نے چھٹے نمبر پر بلے بازی تو کی، ساتھ ہی ان کی سالی نے بھی خوب انہیں سپورٹ کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین کی بڑی سالی اقصیٰ آفریدی میچ دیکھنے اور حوصلہ افزائی کرنے پہنچی تھیں۔
اسی میچ کے دوران اقصیٰ لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں، پوسٹ میں بھی لکھا گیا تھا کہ اسی وجہ سے شاہین نے چھٹے نمبر پر بیٹننگ کی۔
تاہم اس سب کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اقصیٰ والد کی طرح کرکٹ سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، جبکہ عالمی مقابلوں سے زیادہ اقصیٰ کو پی ایس ایل میچز پسند ہیں۔