شاہین پیچھے ہٹ، میں تیرے ساتھ نہیں کھیلوں گا ۔۔ دیکھیں پی ایس ایل میچ سے پہلے حارث اور شاہین میں بڑی لڑائی، پھرآگے کیا ہوا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 02, 2023

میں اب تمہارے ساتھ نہیں کھیلوں گا، پی ایس ایل میچ سے پہلے حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی سے ناراض ہو گئے۔ جی ہاں یہ واقعہ گراؤنڈ میں کوئٹہ اور لاہور کے میچ سے قبل دیکھنے کو ملا، اب اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین پریشان ہو گئے ہیں کہ ان دونوں دوستوں میں ایسا کیا ہو گیا جو بات یہاں تک پہنچ گئی۔

جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ لاہور قلندر کی ٹیم گراؤنڈ میں میچ پریکٹس میں مصروف تھی کہ کپتان شاہین سے ہاتھ چھڑوا کر حارث غصے میں باہر جانے لگے مگر تھوڑا آگے جا کر ہی خود ہی گراؤنڈ میں گر گئے اور پھر شاہین دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر انہیں اٹھا کر واپس لے آئے۔ جس سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں مذاق کر رہے تھے، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔

یہاں اب آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس وقت یہ سنسنی خیز میچ جاری ہے۔لاہور قلندرز نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ 19 عشاریہ 2 اوورز میں 148 رنز بنائے، شروعات سے ہی لاہور کی بیٹنگ نے کچھ خاص کمال نہ دکھایا۔

اور ایک وقت تو ایسا آیا کہ لاہور کے 50 رنز پر 7 کھلاڑی آؤ ٹ ہو گئے تو سکندر رضا نے 71 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ مزید یہ کہ ابھی کوئٹہ گلیڈیٹرز کی بیٹنگ جا ری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More