سشمیتا سین کو دل کا دورہ، ’میں کچھ زندگی جینے کے لیے پھر سے تیار ہوں‘

اردو نیوز  |  Mar 02, 2023

انڈین اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ ’انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔‘جمعرات کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی صحت سے متعلق پوسٹ میں بتایا کہ ’انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی انجیو پلاسٹی ہو گئی ہے۔‘

سشمیتا سین کہتی ہیں کہ ’میرے والد کے الفاظ ہیں کہ اپنے دل کو خوش اور بہادر رکھو اور یہ آپ کے ساتھ اس وقت کھڑا ہوگا جب آپ کو اس کی ضرورت ہوگی۔‘دل کے دورے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’مجھے چند روز قبل دل کا دورہ پڑا ہے۔ انجیو پلاسٹی ہوگئی ہے۔ سٹنٹ ڈل گیا ہے اور سب سے اہم میرے کارڈیالوجسٹ نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ میرا دل بڑا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے وقت پر طبی امداد کی۔ یہ پوسٹ اس وجہ سے کر رہی ہوں کہ آپ سب کو مطلع کر دوں کہ سب ٹھیک ہے اور میں کچھ زندگی جینے کے لیے پھر سے تیار ہوں۔‘

اس سے قبل گذشتہ سال سشمیتا سین تب خبروں کی زینت بنی تھیں جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور کاروباری شخصیت للت مودی کے ساتھ اُن کے مبینہ افیئر اور شادی کی خبریں سامنے آئی تھی۔خیال رہے کہ 1994 میں مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لے رکھا ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کی خبر پر ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔شانتی پلانکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت تشویشناک ہے۔ آج کل دل کا دورہ پڑنا بہت عام سی بات ہوگئی ہے۔ اتنی ورزش کرنے کے باوجود یہ حیران کن ہے تاہم یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ٹھیک ہیں۔‘اداکارہ گوہر خان لکھتی ہیں کہ ’آپ بہت قیمتی ہو۔ جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ۔ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو جاؤ۔‘مزنا خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنا ڈھیر سا خیال رکھیں۔ خدا کا شکر ہے کہ آپ اب ٹھیک ہیں۔ آپ کے لیے ہمیشہ سے بہت سارا پیار۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More