20 گاڑیاں کچل ڈالیں ۔۔ خوفناک حادثہ کراچی کے کونسے بڑے علاقے میں پیش آیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 02, 2023

شہر کراچی میں جگہ جگہ کھدی ہوئی سڑکیں اور بے ہنگم ٹریفک نے تو شہریوں کا جینا تنگ کیا ہوا ہے ہی لیکن تیزی رفتار بسوں سے بھی خوفناک حادثات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار بس کی وجہ سے 20 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تباہ شدہ گاڑیوں کی ویڈیو دیکھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاندار چمچماتی ہوئی لاکھوں کی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ پولیس کے مطابق یہ بس ایک نجی ادارے کی ہے جو ملازمین کی آمدوروفت کے کام کے لئے مختص ہے۔

ایکسیڈینٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ بس تیز رفتار سے جارہی تھی اور اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More