لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب ایک دفاعی تجزیہ کار ہیں جنہوں نے پاکستان کو اپنے سامنے بنے دیکھا اور وہ پاکستان کی عمر سے ہر طرح واقف ہیں۔ جب یہ چھوٹے سے تھے تو اس وقت ان کے سامنے ہی قائدِ اعظم کا انتقال ہوا تھا جس کو سُن کر یہ خوفزدہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق انٹرویو دیتے ہوئے کچھ ایسی باتیں بتائیں جو یقیناً قابلِ تعریف ہیں کہ جس طرح انہوں نے ملک کی خدمت کی اور اپنا وژن وسیع رکھا۔
جنرل امجد کے 4 بچے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ان کی کوئی بیٹی نہیں ہے لیکن اس بات میں کتنی صداقت ہے یہ کہا نہیں جا سکتا۔ ان کے سب بچے شادی شدہ ہیں۔ یہ راولپنڈی میں رہتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ لاہور میں گزارا ہے۔ انٹرویو میں اپنی بیگم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں میری بیوی زاہدہ پڑھی لکھی ہے اور مجھے تجزیے کرنے میں مدد دیتی ہے اور مجھے حالاتِ حاضرہ سے متعلق بتاتی رہتی ہے۔
جب میں چھوٹا تھا تو ہم انڈیا میں رہتے تھے لیکن پاکستان بننے کے بعد یہاں آ کر بسے۔ پہلے رہنے کو گھر نہیں تھا ہم ریلوے پلیٹ فارم پر سوتے تھے اور پھر ہم بہت مشکلوں سے یہاں آئے۔ میرے والد اس وقت بھارتی قید میں تھے لیکن بعد ازاں ہم ایک نارمل زندگی گزار رہے تھے۔ میں جو کچھ بھی ہوں آج اپنے والدین کی بدولت ہوں۔ میرے والد کا رعب بہت تھا وہ جو کہتے تھے سب وہی کرتے تھے۔ اس وقت اگر گھر میں کوئی خاتون میرا پوچھ بھی لے یا غلطی سے فون آجائے تو والد مجھے گھر سے نکال دیتے اس قدر غصے والے والد تھے۔ ایک دن میری پوسٹنگ منگلہ میں ہوئی تھی میں وہاں ڈیوٹی پر تھا اچانک والد نے فون کرکے کہا میں نے لاہور میں تمہارا رشتہ کردیا ہے اور شادی کی تاریخ بتا دی۔ میری ہمت ہی نہ ہوئی آگے سے سوال کرنے کی لیکن میرے والدین کا انتخاب بالکل درست ثابت ہوا۔

ہم سب گھر میں آپس میں بہت مل جل کر رہتے ہیں، کبھی نہ کوئی لڑائی ہوئ اور نہ کسی قسم کے اعتراضات۔ اب اپنے بچوں کے بچے یعنی پوتا پوتیوں کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں اور یہ گھر کا اصول ہے آج بھی سب لوگ کھانا ساتھ ہی کھاتے ہیں۔ پوتے پوتیوں میں ہماری جان بستی ہے ان کے لیے کسی بھی قیمت پر وقت نکال کر خوش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
جنرل امجد کے خاندان کا تعلق خاندان کا تعلق کشمیر انڈیا سے ہے۔ اس وقت گھر پنڈی کے بحریہ ٹاؤن میں ہے۔ جنرل (ر) کہتے ہیں کہ ایک بیٹے کے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے باقی سب تھوڑے سے دور ہیں۔ پڑھی لکھی بیوی نعمت ہے ۔ الحمد اللہ کبھی بھی کوئی مشکل یا آپس میں جھگڑا نہیں ہوا۔