محمد عامر پشاور کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ پہلے ہی اوور میں 2 کھلاڑیوں کی آؤٹ کرد یا۔ ہوا کچھ یوں ہوا کہ پی ایس ایل کا بڑا میچ جوکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جاری ہے۔
جس میں کراچی کے مایاناز باؤلر عامر نے تنقید کرنے والوں کو اپنی کارکردگی سے کرارا جواب دے دیا۔ انہوں نے اوپننگ بلے بازوں محمد حارث اور بابر اعظم کو صفر پر آوٹ کر دیا۔ یہی نہیں اپنے دوسرے اوور میں عامر نے صائم ایوب کو بھی آؤٹ کر دیا۔ یوں محض 3 رنز پر 3 بڑے کھلاڑی پویلین بھیج دیے۔
واضح رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پر خوب محمد عامر کی تعریف کی جا رہی ہے کہ وہی پاکستان کے مایاناز گیند باز کی واپسی ہو گئی ہے۔