بیٹی حادثے میں انتقال کر گئی مگر والدہ کو نہیں معلوم ۔۔ اٹلی میں کشتی حادثے میں انتقال کرنے والی پاکستان ہاکی کی کھلاڑی شاہدہ رضا کون تھیں؟

ہماری ویب  |  Mar 01, 2023

گذشتہ دنوں اٹلی میں کشتی الٹ کر ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں موجود چند پاکستانی بھی حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں انتقال کرنے والے پاکستانیوں میں پاکستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی موجود تھیں جو جہاں فانی سے رخصت ہوگئیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو شاہدہ رضا سے متعلق بتائیں گے۔

شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا۔ دیار غیر میں روزگار کی تلاش کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر ترکی جانے والی پاکستان خواتین ہاکی ٹیم کی سابق انٹر نیشنل مڈ فیلڈر شاہدہ رضا کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔ شاہدہ رضا کو پیار سے 'چنٹو' پکارا جاتا تھا۔

وہ ہاکی کی کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ فٹ بال بھی کھیلتی تھیں۔ شاہد کے کوچ غلام عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے اہلخانہ نےتصدیق کی ہےکہ شاہدہ رضا کا انتقال ہوگیا ہے۔وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

وہیں دوسری جانب شاہدہ رضا سے متعلق سیکرٹری بلوچستان ہاکی کا کہنا تھا کہ شاہدہ رضا کی طلاق ہوچکی تھی جس کے بعد یورپ جانے کا فیصلہ کیا۔

یہاں قابل غور بات یہ بھی ہے کہ شاہدہ رضا کی والدہ کو ان کی موت کے خبر نہیں دی گئی ہے۔ ان کے رشتے داروں نے والدہ سے موت کی خبر نہ بتانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More