پاکستانی کھلاڑی پی ایس ایل سیزن 8 میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو بھرپور محظوظ کر رہے ہیں۔
لیکن آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کے اسپورٹس آرٹیکل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل کی تنخواہ سے متعلق بتائیں گے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل کی تنخواہیں 'اسپورٹس پے آؤٹ' کی ویب سائٹس پر تفصیل سے بتائی گئی ہیں۔
بابر اعظم
بابر اعظم اس بار پشاور زلمی کے کپتان ہیں اسپورٹس پے آؤٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ان کی اس بار پی ایس ایل کی تنخواہ 4 کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہے۔ بابر اعظم پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
شاداب خان
شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جن کی پی ایس ایل کی تنخواہ اسپورٹس پے آؤٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 4 کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہی مقرر کی گئی ہے۔ شاداب خان بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔
محمد رضوان
چونکہ محمد رضوان ملتان سلطان کے کپتان ہیں اور پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں تو ان کی پی ایس ایل کی تنخواہ بھی اسپورٹس پے آؤٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چار کروڑ 45 لاکھ ہے۔
اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، حیدر علی آصف علی بھی پلاٹینم کیٹیگری شامل ہیں جن کی تنخواہ 4 کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہی مقرر کی گئی ہے۔
مزید کھلاڑیوں کی پی ایس ایل 2023 کے معاہدے کے اعتبار سے کتنی تنخواہ ہے۔ نیچے ملاحظہ کیجیے۔