سوشل میڈیا پر جذبات سے بھرپور ویڈیوز کو لوگ دلچسپی کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مناظر کہیں نہ کہیں لوگوں کے ساتھ بھی پیش آئے ہوتے ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام ایک وائرل جذباتی ویڈیو آپ کو دکھانے جا رہی ہے جس میں آپ ایک شاگر اور استاد کے بیچ محبت و احترام دیکھ کر آبدیدہ ہوجائیں گے۔
ویڈیو سوشل میڈیا سیب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئییے جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے موقع پر ایک نوجوان اپنے استاد کے قدموں میں گر جاتا ہے اور خوب روتا ہے۔
استاد اپنے شاگرد کو اٹھانے کی بہت کوشش کرتا ہے مگر وہ پھر بھی ان کے قدموں سے نہیں ہٹتا۔ استاد کو اپنے شاگرد سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کھڑے ہوجاؤ ایک لگاؤں کیا۔
پھر بعد ازاں دیگر نوجوان اس لڑکے کو اٹھاتے ہیں جس کے بعد استاد اپنے شاگرد کو گلے لگا کر مبارکباد دیتا ہے۔ ویڈیو کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیئے ہیں۔