بچے ہوں یا بڑے سب کو ایک ہی مسئلہ کی فکر سب سے زیادہ رہتی اور وہ ہے روٹی۔ کیونکہ بھوک انسان سے سب کچھ کروا لیتی ہے۔ پر شاید ہمارے ملک میں اب غربت اتنی ہے کہ غریب کے بچے پلیٹوں میں بچا ہوا کھانا ہی کھا سکیں گے۔
جی ہاں یہ بات یہاں کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ 2 بچے کس طرح ایک شادی ہال میں کھانے کے بعد داخل ہوتے ہیں۔ اور برتنوں میں کھانا تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ پر انہیں کچھ نہیں ملتا پھر بھی یہ اپنی تلاش جا ری رکھتے ہیں۔
پر جب پیٹ کی آگ بجھانے کو کچھ نہیں ملتا تو یہ ایک پلیٹ میں موجود سالن ہی کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ ایک طرف غریبی نے اس قدر برا حال کر دیا ہے تو دوسری طرف ہمارے ہی حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ جی ہاں بالکل گزشتہ دن ایک خبر میڈیا کی زینت بنی کہ سندھ کے ایک سرکاری افسر نے اپنے ماتحت کی شادی میں شرکت کی۔
نہ صرف شرکت کی بلکہ اسے ڈالرز سے لیس پیسوں والا ہار پہنایا، یہی نہیں بلکہ ایک سونے کا تاج بھی پہنا دیا۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔