اللہ سے کہا مجھے جہنم میں جانا ہے کیونکہ ۔۔ کچرے والے جب لاوارث بچے کو ایدھی کے پاس لے آئے تو اسے دیکھ کر ان پر کیا قیامت ٹوٹی؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 28, 2023

دنیا میں موجود ہر مسلمان کی پہلی خواہش یہ ہوتی ہے کہ اسے آخرت میں جنت ملے مگر ایدھی جنہوں نے ساری زندگی بھلائی کے کام کیے، انہوں نے کیوں جنت کی خواہش چھوڑ دی۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک دن ان کے پاس کچرا جننے والے 2 بچے بھاگتے ہوئے آئے جن کی عمریں تقریباِِ 11 سے 12 سال ہوں گی۔

آتے ہی کہا کہ ایدھی صاحب آپ یہ کھول کر دیکھیں اس میں کیا ہے، ہمیں کچرے سے ملا ہے، جیسے ہی ایدھی صآحب نے اس بیگ نما چیز کو کھولا تو دیکھا کہ اندر انتہائی خوبصورت بچہ ہے، جسے دیکھ کر انکا دل خون کے آنسو رویا پھر انہوں نے اسے اپنے عملے کے پاس بھجوا دیا کہ اسے نہلا دھلا کر صاف کیا جائے اور مکمل خیال رکھا جائے۔

اس دن کے بعد سے میں نے یہ بھی لوگوں سے درخواست کی کہ ان بچوں کو پھینکیں نہ ، ان لوگوں کو دے دیں جو اس نعمت سے محروم ہیں یا ہمیں دے جائیں۔ مگر کچھ مذہبی لوگ اسیے تھے جنہوں نے مجھے کہا کہ تم ایسے بچوں کو پناہ دیتے ہو، یہ غلط ہے، تم جنت میں نہیں جاؤ گے۔ جس پر میں نے کہا کہ میں اللہ پاک سے کہوں گا کہ۔

مجھے جہنم میں بھیج دے تاکہ میں وہاں جا کر بھی لوگوں کیلئے کام کروں، یہی نہیں میرا یہ بھی ماننا ہے کہ جنت میں تو مجھ سے بھی زیادہ اچھے کام کرنے والے اور نیک لوگ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ایدھی صاحب کا عوام آج 95 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، یہ 28 فروری 1928 کو پیدا ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More