اہلیہ کو بے ہوش دیکھ کر رونے لگ گیا تھا کیونکہ ۔۔ وسیم اکرم نے پہلی بار اپنی پہلی اہلیہ کے بارے میں درد بھرا واقعہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

وسیم اکرم کھیلوں پر تبصرے تو کرتے ہی ہیں مگر کبھی کبھی انہیں نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جاتا ہے۔

آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ کے بارے میں بتائیں گے جن کا 2009 میں انتقال ہوگیا تھا۔

وسیم اکرم نے اپنی پہلی اہلیہ ہما اکرم کے انتقال سے متعلق ایک بار پھر اپنا غم بیان کیا ہے۔ وسیم اکرم کو اپنی زندگی میں ایک بڑے سانحے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی پہلی اہلیہ ہما کا 2009 میں انتقال ہوگیا تھا۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز کپتان وسیم اکرم کی شریک حیات کی موت افسوسناک حالات میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ سنگاپور جانے والی ایئر ایمبولینس میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گئیں تھیں اور انہیں چنائی کے اسپتال لے جانا پڑا، جہاں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لی تھیں۔

وسیم اکرم نے اس دل دہلا دینے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ ہما کے بے ہوش ہوجانے پر وہ چنائی ایئرپورٹ پر بہت رو رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس بھارتی ویزا بھی نہیں تھا لیکن ہندوستانی امیگریشن افسر کا خیرمقدم کیا جس نے انہیں بغیر کسی تاخیر کے وسیم اکرم کی بیوی کو اسپتال لے جانے کے لیے چھوڑا۔

وسیم نے بتایا کہ میں اپنی آنجہانی بیوی کے ساتھ سنگاپور جا رہا تھا اور جہاز فیول بھرنے کے لیے چنائی میں رکا۔ جب وہ چنائی ائیرپورٹ پر اترے تو اپنی بے ہوش اہلیہ کو دیکھ کر رونے لگے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے ایئرپورٹ پر لوگوں نے پہچان لیا تھا۔ ہمارے پاس ہندوستانی ویزا نہیں تھا۔ ہم دونوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ موجود تھے۔

وسیم اکرم نے انٹرویو میں بتایا کہ چنائی کے ہوائی اڈے پر موجود لوگ، سیکورٹی فورسز، کسٹم حکام اور امیگریشن حکام نے مجھے کہا کہ آپ ویزے کی فکر نہ کریں اور اپنی اہلیہ کو جلدی سے اسپتال لے جائیں جب تک کہ ہم آپ کے ویزا کا بندوبست کرتے ہیں۔

وسیم نے بتایا کہ وہاں لوگوں کی میرے لیے فکر اتنی تھی کہ وہ میں کبھی نہیں بھولوں گا۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما کی وفات 2009 میں ایک نایاب فنگل انفیکشن کی وجہ سے ہوئی تھی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ہما کا آخری بے غرض اور لاشعور اقدام میری منشیات کی لت چھڑوانا اور میرا علاج کرنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More