میچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا ۔۔۔ ٹی 20 کا کم ترین اسکور، مخالف ٹیم نے کتنی گیندوں پر ہدف مکمل کیا؟

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

کرکٹ میچ کا ایک اپنا جوش و ولولہ ہے جب تک دونوں ٹیمیں بہترین کھیل نہ پیش کردیں مزہ ہی نہیں آتا۔ کوئی آگے بڑھنے کے لیے اپنے کھلاڑی کو ڈانٹتا نہیں، آپس میں تکرار نہیں ہوتی میچ جیتنے کا مزہ ہی نہیں آتا۔ ٹی 20 ایک ایسا گیم ہے جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین دیوانے ہوتے ہیں اس کی خاص بات یہی ہوتی ہے کہ اوورز بھی کم ہوتے ہیں، میچ بھی سنسنی خیز ہوتا ہے اور کب کس کے مقدر میں جیت آ جائے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

لیکن اگر کوئی ٹیم یہ ٹی 20 میچ بھی کم سے کم وقت میں جیت لے تو کمال ہی ہو جاتا ہے، میچ کے جذبات سیکنڈز میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا بین الاقوامی ٹی 20 میچ میں آئل آف مین کی ٹیم کا جنہوں نے صرف اور صرف 2 گیندوں میں پورا میچ اپنے نام کرلیا۔

اسپین میں کھیلے گئے میچ میں آئل آف مین کی پوری ٹیم 10 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کے 6 بیٹس مین صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ جوزف بروز نے سب سے زیادہ اسکور بنایا جو صرف 4 رنز تھا۔ مجموعی طور پر یہ ٹیم 8.4 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔ اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسپین نے 11 رنز کا ہدف صرف2 گیندوں پر حاصل کیا اور 10 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ اسپین کی ٹیم نے مجموعی طور پر 13 رنز اسکور کیے۔ اس سے پہلے ٹی 20 کی تاریخ کا کم ترین اسکور 15 تھا جو دسمبر 2022 میں بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی تھنڈرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More