زندگی میں ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ اسے روزی اور رزق اللہ پاک ضرور عطا کرے گا اور وہ اپنے بندے کو بھوکا اٹھا تو سکتا ہے پر کبھی بھوکا سلاتا نہیں۔ بالکل اسی طرح جانور بھی اللہ پاک کی مخلوق ہیں ان کی حفاظت اور کھانے پینے کا انتظام بھی رب کریم کی ذات مبارک کرتی ہے۔
تو بالکل یہی وجہ ہے کہ آج آپ کے سامنے ایسے واقعے کی ویڈیو لے کر پیش ہوئے ہیں جو آپ کو موڈ اچھا کرے دے گی۔ مذکورہ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ ہرن ایک درخت کے اردگرد گھوم رہیں تھیں اور انہیں بھوک لگ رہی تھی ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ انہیں بھوک لگ رہی ہے۔
پر درخت اونچا ہونے کے باعث یہ پتے کھا نہیں پا رہے تھیں تو ایسے میں ایک بندر اچانک سے آیا اور درخت کی ٹہنی پر چھلانگ لگا کر چڑھ گیا جس کی وجہ سے ٹہنی نیچے ہو گئی اور تمام ہرنوں نے پیٹ بھر کر کھایا اور تو اور حیرت کی بات تو یہ تھی کی کہ جب تک ہرنوں نے کھانا کھانا بند نہیں کیا تب تک بند نہیں کیا۔
تب تک بندر بھی درخت پر ہی رہا، اس پیاری سی ویڈیو کو پارک میں موجود کسی شہری نے اپنے موبائل فون سے شوٹ کیا جس کے بعد سے یہ خوب وائرل ہو رہی ہے۔