اس مرتبہ کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ادھوری چھوڑ کر جا چکے ہیں جس پر فرنچائز اوونر بھی پریشان ہیں۔ کراچی کنگز کا ایک اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی بھی پی ایس ایل ادھورا چھوڑ گیا۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو کراچی کنگز کے اُس خاص کھلاڑی کے بارے میں بتائیں گے۔
کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی جیمز ونس نے بھی پی ایس ایل کو الوداع کر دیا ہے۔ اس سے قبل ملتان سلطان کے اہم غیر ملکی کھلاڑی کرن پولارڈ اپنی فیملی سے ملنے اچانک اپنے ملک روانہ ہوئے۔
اب کراچی کنگز کے بہترین بیٹر جیمز ونس نیشنل ڈیوٹی کے باعث آج ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔
انگلینڈ کے کرکٹر جیمز ونس نے گزشتہ روز ملتان سلطان کے ساتھ اپنا آخری میچ کھیلا تاہم وہ اب نیشل ٹیم کے فرائض انجام دینے کے لیے ڈھاکہ روانہ ہوگئے ہیں۔
کراچی کنگز کے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ کی جانب سے ایک جیمز ونس کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ڈیوٹی کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ آپ کو پچ پر یاد کیا جائے گا لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ ہمیں فخر دلائیں گے۔ آل دی بیسٹ ونسی۔
پی ایس ایل شائقین اپنے پسندیدہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیگ ادھوری چھوڑ جانے پر مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔