میں اپنے پاس کچھ نہیں رکھتی، یہ 3 دن کی کمائی بیٹی کو بھیج دو ۔۔ اولاد کے لیے دھوپ میں مزدوری کرنے والی ماں نے دوکان پر آ کر کیا کہا؟ دل پگھلا دینے والی ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

ماں کی گود میں سر رکھ کر سونا، یوں ہے جیسے انسان جنت کی ہوا لے رہا ہو، اور پھر وہی ماں اولاد کو تکلیف میں بھی نہیں دیکھ سکتی، جب بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو ماں اسے کھانا کھلاتی، نہلاتی دھلاتی ہے۔ تو بالکل ایسا ہی ایک واقعہ آج ہم آپ کے سامنے لے کر پیش ہوئے ہیں جس میں بوڑھی ماں بیٹی کیلئے قربانی دے رہی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک دوکان میں بوڑھی ماں جی داخل ہوئیں ارو اپنی جیب سے پیسے نکال کر دکان والے کو دے دیےاور کہا کہ یہ میری بیٹی کو بھیج دو۔ جس پر دوکاندار نے حیرت سے پوچھا کہ اماں جی اتنے 10 ،10 کے نوٹ آپ نے کہاں سے جمع کیے؟ جس پر وہ کہنے لگیں کہ بیٹا میں رومال بیچتی ہوں تاکہ اپنی بیٹی کا سہارا بن سکوں۔

کیونکہ وہ کنواری ہے اور اسے مہروں کی تکلیف بھی ہے، بس اس کی زندگی میں میں اور میری زندگی میں وہی ہے۔ اور یہ میری 3 دن کی کمائی ہے جو میں اسے بھیجنے لگی ہوں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سخت دل انسان بھی رو پڑیں گے کیونکہ کوئی دنیا میں ایسا نہیں جو آپکو ماں باپ جیسا پیار کرے،اس دنیا میں صرف والدین کا پیار ہی مفت ملتا ہے، باقی سب لوگ تو مطلب کے ساتھی ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہر شخص اللہ پاک سے ماں جی کی لمبی صحت کی دعا مانگ رہا ہے جنہوں نے اپنی بیٹی کو کمانے کیلئے باہر نہ نکالا بلکہ خود دنیا سے لڑنے لگیں، یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک کی ذات نے ماں کے پاؤں تلے جنت رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More