اپنا گھر بھی نہ بچا، پھر بھی کھیلنے سے نہ رُکے ۔۔ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر احسانُ اللہ کی زندگی سے متعلق چند معلومات

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

احسانُ اللی پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطان کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اس سیزن میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر ہیں جنہوں نے ابھی تک 12 وکٹیں لی ہیں۔ یہ سوات سے تعلق رکھتے ہیں ان کی پوری فیملی سوات میں ہی رہتی ہے۔ یہ بھی پختون خاندان سے ہیں۔ ان کے ماموں نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ

" میں احسان کو داد پیش کرتا ہوں، اس نے اپنی محنت، لگن اور دن رات کی جدوجہد سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی ذاتی زندگی ٹی وی کی حقیقت سے کہیں زیادہ تلخ ہے۔ ملک میں گزشتہ سال آنے والے زلزلہ متاثرین میں احسان اور ان کی فیملی بھی شامل ہے ان کا گھر تک بہہ گیا تھا۔ ایسے مشکل حالات میں بھی احسان نے محنت کرنی نہ چھوڑی اور اپنی ہمت سے آگے بڑھتے گئے۔ "

واضح رہے خیبرپختونخوا میں موسم گرما میں بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں مکانات اور لاکھوں ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں، اور ان متاثرین میں احسان الله کا گھر بہہ گیا تھا۔ کرکٹر 5 بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں جبکہ ان کے والد پیشے کے لحاظ ایک زمیندار ہیں۔ ان کو بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا لیکن سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ سطح پر کھیلنا پسند کرتا تھا۔ ان کو ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا گیا تاکہ کرکٹ کا جنون پورا ہو سکے۔ لیکن یہ کبھی نہ ختنم ہونے والا جنون تھا جو ان کو پی اسی ایل کے سیزن 8 تک لے آیا۔

گھر اور کھیت بہنے کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہوئے اور کرکٹ کے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہو گیا، کئی دنوں تک مایوسی اور پریشانی میں گزارے پھر گھر والوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں دوبارہ کرکٹ کی طرف راغب کیا۔

ماموں کہتے ہیں احسان اللہ نے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا اور پھر ہارڈ بال پر کھیل کر تیز گیند کی وجہ سے کرکٹ اکیڈمی نے انہیں کٹیگری اے میں پروموٹ کیا۔ احسان الله اوسط 144.37 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More