پاکستان میں کھیلوں کا بڑا مقابلہ پی ایس ایل جاری ہے مگر اب ایک اور مشہور کھلاڑی کیرون پولارڈ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اس خبر نے مداحوں اور کرکٹ شائقین کے دلوں کو بجھا سا دیا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران بھی پولارڈ نظر نہیں آئے جس کی وجہ سے یہ سوالات جنم لینے لگے۔
کہ آخر یہ گئے کہاں؟ جس پر ملتان سلطانز کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولارڈ نے ایک میچ کی چھٹی مانگی تھی کیونکہ انہیں اپنے ملک جانا تھا، اور کوئی وجہ نہیں بس وہ اپنی فیملی سے ملنے گئے ہیں جبکہ اگلے میچ میں وہ ٹیم کو ستیاب ہونگے۔ اس کے علاوہ ملتان کے ہی ایک کھلاڑی جن کا نام جوش لٹل بتایا جا رہا ہے۔
وہ بھی پاکستان نہیں آئے کیونکہ انہیں جنوبی افریقہ میں کھیلتے ہوئے انجری ہو گئی تھی لیکن انہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا مگر انہوں نے پھر بھی آئی پی ایل کھیلنے کیلئے حامی بھری اور جب ان کا جنوبی افریقہ میں ہی علاج کیا گیا تو انہیں کوئی انجری ثابت نہ ہوئی۔ اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے پی ایس ایل کو چھوڑا۔
آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلتے ہیں کہ اس سے پہلے پشاور زلمی کے شکیب الحسن بنگلہ دیش اپنے گھر چلے گئے کیونکہ ان کی فیملی میں کوئی ایمرجنسی ہو گئی تھی اور پھر لاہور قلندر کے شائے ہوپ بھی ویسٹ انڈیز واپس چلے گئے تھے۔