بابر نے چوکا مارا تو شاہین نے بدلا کیسے لیا؟ بابر اور شاہین کے ٹاکرے کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس سے شائقین میں بھی جوش و خروش بڑھ گیا، شاہین آفریدی کی گیند پر بابر اعظم کے بولڈ ہونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے مد مقابل لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کی بال پر ایک شاندار چوکا مارتے ہوئے گیند باؤنڈری سے باہر بھیج دی۔

شاہین نے اگلی گیند پر بابر کو کلین بولڈ کردیا ، کلین بولڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شائقین کرکٹ نے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور پورے پاکستان کا فیورٹ ہے، میں جب بھی نیٹ پر بابر اور رضوان کو بولنگ کرتا ہوں تو مزہ آتا ہے، انہیں بولنگ کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

شاہین نے کہا کہ پی ایس ایل 8 اچھا جا رہا ہے، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں، ابھی تین میچز ہوئے ہیں ہم نے اب تک اچھے رنز کیے، آگے بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More