ماڈل کی گمشدگی کا معمہ حل، ٹانگیں ریفریجریٹر سے برآمد

اردو نیوز  |  Feb 26, 2023

ہانک کانگ میں ایبی چوئی نامی سوشل میڈیا ماڈل کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم کے اعضا کو کاٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ہانگ کانگ پولیس نے سنیچر کو تین افراد کو 28 سالہ ماڈل کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں مقدمے میں شامل کیا ہے۔

شہر کے مضافاتی علاقے کے ایک گھر سے ایبی چوئی کی کٹی ہوئی ٹانگیں ایک ریفریجریٹر سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کو چوئی کے جسم کے اعضا جمعے کو ملے تھے تاہم وہ ابھی تک اُن کا سر، دھڑ اور ہاتھ نہیں ڈھونڈ پائے۔

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ’گوشت کاٹنے والا اوزار اور الیکٹرک آری ٹائی پو نامی ایک دیہی ضلعے سے برآمد کر لی گئی ہے۔‘

مقامی انتظامیہ ان کے بقیہ اعضا کو ڈرون کیمروں اور ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے ڈھونڈ رہی ہے۔

پولیس کے بیانات کے مطابق ابھی تک چار افراد کو گرفتار جبکہ تین مزید افراد کو مقدمے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ ایبی چوئی کے بقیہ اعضا کو ڈرون کیمروں اور ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے ڈھونڈ رہی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)ایبی چوئی حالیہ دنوں میں ایک فیشن میگزین کے ڈیجیٹل کور کی بھی زینت بنی تھیں۔

مقامی نشریاتی ادارے ٹی وی بی کے مطابق چوئی کے سابقہ شوہر الیکس کوونگ کو بھی سنیچر کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم ابھی تک ان پر مقدمہ درج نہیں گیا۔ جبکہ ان کے سابقہ دیور اور سسر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کی سابقہ ساس کو بھی کیس کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے ایبی چوئی منگل کو لاپتہ ہوئی تھی اور انہیں آخری مرتبہ ضلع تائی پو میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More