شاہین نے بلا ہی توڑ دیا، جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ لاہور کے پہاڑ جیسے 242 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں اتری تو شاہین نے پہلی ہی گیند ایسی کروائی کے پشاور زلمی کے بلے باز محمد حارث کا بلا ٹوٹ کر 2 ٹکڑے ہو گیا۔
دراصل حارث جوکہ وکٹ کیپر بیٹر ہیں پشاور کے انہوں نے دفاعی انداز سے گیند کو روکنے کی کوشش کی تھی جس میں کامیاب تو ہو گئے پر کچھ کر نہ سکے کیونکہ اگلی ہی گیند پر شاہین نے نے ان کی وکٹ اڑا دی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پشاور زلمی کو دیا۔ لاہور کی طرف سے فخر زمان نے 96 اور عبداللہ شفیق نے 75 رنز بنائے۔