شادی شدہ ہر جوڑے کا خواب ہوتا ہے کہ اللہ پاک اسے حسین و خوبصورت اولاد سے نوازے ۔ جب اولاد نصیب ہوتی ہے تو والدین اس لمحے یہ سوچتے ہیں کہ ان کا جیون مکمل ہو گیا ۔ تو بالکل ایسا ہی اب قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی افتخار احمد کے ساتھ بھی ہوا ہے انہیں اللہ پاک نے اولد کی رحمت سے نوازا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ گزشتہ روز اللہ پاک نے ان کی جھولی میں ایک معصوم کو ڈال دیا ہے جس پر وہ بے انتہا خوش ہیں ۔آپ سب سے درخواست ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ جہاں دوسرے لوگوں نے انہی مبارکباد دی وہاں ہی سابق کھلاڑی یونس خان نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک ہو۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے افتخار احمد جنہیں چاچا کے نام سے جانا جاتا ہے ، یہ اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے 6 گیندوں پر 6 چھلے مارے۔یہ کارنامہ انہوں نے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کے خلاف اپنے نام کیا۔