اذان کے احترام میں شہناز گل نے گانا روک دیا

ہم نیوز  |  Feb 26, 2023

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شہناز گل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ گلوکارہ نے اذان کے احترام میں گانا روک دیا۔

بھارتی پنجاب کی گلوکارہ شہناز گل نے حال ہی میں ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی ۔ شہناز کو اسٹیج پربلایا گیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

میزبان نے شہناز سے گانے کی فرمائش کی ابھی شہناز نے گانا شروع ہی کیا تھا کہ اسی دوران اذان شروع ہوگئی ۔اذان کی آواز سنتے ہی شہناز نے گانا روک دیا، اوراحترام کے طور پر سرجھکا دیا۔

When Shehnaaz heard “Azan” she stopped her song such a sweet girl ❤ #SidNaaz pic.twitter.com/ipFxGmnmmW

— Mala Biswas(SidNaaz Meri Jaan❤) (@MalaBiswas9) February 23, 2023

اداکارہ کے رویئے کو دیکھتے ہوئے اسٹیج پر موجود دیگر افراد  نے بھی خاموشی سے سر جھکا لیے ۔ اور اذان ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے۔

شہناز گل کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے اور ان کی اس ویڈیو کو کئی بار شیئر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More