سوشل میڈیا پر ان دنوں مشہور کھلاڑیوں سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جو کہ سب کو اپنے دلچسپ اندازے سے خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
شاہد آفریدی:
مشہور کرکٹر اور بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے شاہد خان آفریدی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔
لیکن اپنی شادی سے متعلق بتاتے ہیں شادی کے تین دن بعد لاہور میں میرا انگلینڈ کے خلاف میچ تھا، بیگم نے پوچھا ہی نہیں تھا کہ کہاں جا رہے ہو، کیوں جا رہے ہو؟
لیکن اس میچ کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ بیگم میرے لیے خوش قسمت ہیں، کیونکہ مین آف دی میچ بھی قرار پایا اور 5 وکٹیں بھی لیں۔ الحمد اللہ میری اہلیہ چیزوں کو سمجھنے والی، خیال رکھنے والی ہے، اور یہی مجھے چاہیے۔
شاہد نے خود ہی والد کو بتایا تھا کہ ابا اب مجھے شادی کرنی ہے، آپ لڑکی ڈھونڈ لیں، اس بات پر ابا بھی حیران تھے۔ والدین کی پسند کی لڑکی کی شادی کرنے پر خود والدین کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے۔
شاداب خان:
پاکستان سپر لیگ کا ستارہ شاداب خان کی بھی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، شاداب اس لیے بھی وائرل ہیں، کیونکہ ان کی اہلیہ باحجاب خاتون ہیں۔
شاداب خان کی جانب سے ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے کچھ بھی طے نہیں تھا۔ جب شام کو گھر پہنچا تو گھر پر ہی منگنی ہو گئی اور اگلے دن ہی نکاح بھی ہو گیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ ٹیم میں سب سے زیادہ قریبی کون ہے، جس کے ساتھ آپ کھانا بھی کھاتے ہیں؟ جس پر شاداب نے جواب دیا کہ اب تو بیگم کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں۔
یعنی بیگم آنے کے بعد بڑی تبدیلی یہ بھی آئی ہے کہ اب وہ بیگم کے ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں، زندگی میں آنے والی تبدیلی سے متعلق بتاتے ہیں کہ ہاں اب میں روم میں زیادہ رہنے لگ گیا ہوں، پہلے نہیں رہتا تھا۔
شاہین آفریدی:
شاہین شاہ آفریدی بھی اس سال سنگل سے منگل ہو گئے ہیں، شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔
تاہم اس سب میں شاہین شاہ آفریدی اب سماجی کاموں اور دوستوں کی مدد کرنے میں بھی پیش پیش ہو گئے ہیں۔ سسر کی دیکھا دیکھی اب داماد بھی راہ انسانیت میں اپنا حصہ خوب ڈال رہے ہیں۔
شاہد آفریدی اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، ان کی بیٹی اور شاہین کی منکوحہ بھی والد کے ہمراہ سماجی کاموں میں پیش پیش رہ چکی ہیں۔
لیکن اب داماد بھی سماجی طور پر سب کی مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں، لاہور قلندرز کی جانب سے ان بچوں کے لیے ایک اہم تحفہ دیا گیا ہے، جن کے دل میں سوراخ ہوتا ہے۔ شاہین کی جانب سے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فخر کے ساتھ میں اس بات کا اعلان کر رہا ہوں کہ لاہور قلندرز نے دلے کے دوراخ کا شکار بچوں کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔