اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارہانہ بلے باز اعظم خان نے گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے شہ سرخیوں میں اپنا نام بنایا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ انہیں بہت جلد قومی ٹیم میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ معین خان کے بیٹے اعظم خان کا پاکستانی شوب کی معروف اداکارہ مریم انصاری سے کیا رشتہ ہے؟
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس دلچسپ خبر میں آپ کو معلومات فراہم کریں گے۔
کرکٹر اعظم خان کا اداکارہ مریم انصاری کا آپس میں دیور اور بھابی کا رشتہ ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کے بڑے بیٹے اویس خان کی شادی اداکارہ مریم انصاری کے ساتھ ہوئی 2 سال قبل فروری میں ہوئی تھی۔
مریم انصاری اور اویس خان کی شادی میں اعظم خان نے ڈانس کر کے تقریب کو چار چاند بھی لگائے تھے۔