راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

متنازع بیانات اور عجیب و غریب حرکتوں سے مشہوربالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ راکھی ساونت اس دوران کہتی ہیں کہ میں ایک بار دلہن بن چکی ہوں، دوبارہ کبھی نہیں بنوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب فوٹو شوٹ کے لیے کیا ہے، اب دوبارہ دلہن بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

جب میڈیا نے دوبارہ شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی شوہر ہے جو اس وقت جیل میں ہے، میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More