شاہین آفریدی کو 3 لاکھ روپے سے زائد کا موبائل فون مل گیا۔ جی ہاں یہ بات سچ ہے۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز سے پی ایس ایل کا میچ جیت جانے پر لاہور قلندر کے ٹیم مینجر ثمین رانا نے کپتان شاہین آفریدی کو آئی فون 14 تحفے میں دیا۔ یہ تحفہ انہیں بہترین فیلڈنگ اور عمدہ باؤلنگ پر دیا گیا ہے جس کی بدولت لاہور نے 63 رنز سے شاندار فتح حاصل کر لی۔
یہی نہیں بلکہ پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے شاہین کو میچ کا مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آپ کویہ بھی بتاتے چلیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ قلندرز سٹی میں ایک پاآٹ بھی دیا گیا تھا لاہور قلندرز کی جانب سے مگر انہوں نے فوراََ کہہ دیا کہ وہ پلاٹ میں جلات خان کو دیتا ہوں۔
جلات خان لاہور قلندر کے اہم باؤلر ہیں اور ابھی کرکٹ کی دنیا میں نئے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اتنا مہنگا پلاٹ ملنے پر جلات خان نے ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا اور چہرے پر بھی بے پناہ مسکراہٹ تھی۔