اب کوئی بھی لڑکی نظر آئے تو نظریں جھکا لیتے ہیں، اپنی بیوی کےعلاوہ کسی کو نہیں دیکھتے، جی ہاں یہ اثرات ہیں شادی کے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ کھیل دوران یا پھر میچ کے بعد جب بھی ان سے زینب عباس گفتگو کرنے آتی ہیں تو یہ آنکھیں جھکا لیتے ہیں۔
اور تو اور یہ گفتگو 10 منٹ تک چلے یا پھر آدھے گھنٹے تک یہ آنکھیں نہیں اٹھاتے۔ ان لمحات کو دیکھ کر لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ دیکھو یہ ہے شادی کی طاقت۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے حسیب خٹک کا کہنا تھا کہ اب کسی اور کو دیکھ کر کیا فائدہ جو ملنا تھا وہ تو مل گیا۔ اسی طرح اور بھی لوگوں نے ان وائرل تصاویر پر اپنی رائے پیش کی۔
یاد رہے کہ شاہین نے آفریدی کی بیٹی انشاء سے شادی کی اور ان کی شادی کی خاص بات یہ تھی کہ ان دونوں کی طرف سے نکاح کی تقریب جس مقام پر تھی وہاں ایک بورڈ رکھا ہوا تھا جس پر یہ تحریر تھا کہ آپ لوگوں کی طرف دیا جانے وال بہترین تحفہ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل فون بند کر کے اس پر مسرت لمحے کو ہمارے ساتھ انجوائے کریں۔