میں شان کی بیوی ہوں، ہمارے 11 بچے ہیں ۔۔ اداکار شان کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بڑے انکشافات، حقیقت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 24, 2023

فلم اسٹار شان میرا شوہر ہے ، اینکر بھی خاتون کی بات سن کر حیران و پریشان رہ گیا اور اس نے پھر سے پوچھا کہ کیا واقعی اداکار شان آپ کے شوہر ہیں جس پر اس خاتون نے پورے ہوش و ہواس کے ساتھ کہا وہ میرا شوہر ہیں اور یہ میرے ساتھ موجود اس کا بیٹا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں اس نے خود کو شان کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا۔ خاتون نے نجی ٹی وی چینل 7 نیوز ڈیجیٹل کے رپورٹر کو اس پورے معاملے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ شان نے ویاح کیا تھا مگر میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، شان کے پاس سارے ثبوت ہیں۔ رپورٹر کو خاتون پر یقین نہیں آیا اور اس سے مختلف زاویے سے سوال پوچھے کہ شاید وہ اس کا جھوٹ پکڑا جائے۔

خاتون نے کہا کہ شان کے پاس میرا شناختی کارڈ، پاسپورت اور نکاح نامہ موجود ہے۔ خاتون نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھے طلاق نہیں دی، ان کے پاس تصویر، ویڈیوز تمام چیزیں موجود ہیں مگر مجھے کچھ نہیں دیا۔

رپورٹر نے خاتون سے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ آپ جھوٹ بول رہی ہیں جس پر اس کا کہنا تھا کہ مجھے جھوٹ بول کر کیا فائدہ ہوگا۔ خاتون نے کہا کہ میں شان کے گھر گئی تھی گلبرگ 3 جہاں وہ رہتے ہیں۔

شان سے شادی کرنے کا دعویٰ کرنے والے خاتون نے کہا کہ میرے دس بچے شان کے پاس ہیں میرے پاس صرف ایک ہی ہے۔ میری تین بیٹیاں ہیں اور 8 بیٹے ہیں۔

مذکورہ خاتون نے کہا کہ میں شان کی اہلیہ اور ان کی بیٹیوں سے بھی ملی ہوں۔ رپورٹر نے خاتون کے پاس موجود ایک شخص سے پوچھا کہ کیا واقعی یہ عورت سچ کہہ رہی ہے جس پر اس کا کہنا تھا کہ یہ خاتون گزشتہ 2 ماہ سے یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ فلم اسٹار شان کی اہلیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت چھوٹی تھی جب اسے بیچا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ خاتون شان کے گھر کام کرنے گئی تھی مگر وہاں شان کی بیوی سے اس کا جھگڑا ہوا تو اس نے گھر سے نکال دیا۔ اس آدمی نے بتایا کہ اس کا تعلق جنوبی پاکستان ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ 30 ہزار میں اس کو خریدا ، شان کے علاوہ فاروق نامی شخص نے بھی اس سے شادی کی تھی۔

خاتون نے یہ تک کہا کہ شان نے مجھے شہباز کالونی کے علاقے میں ڈھائی مرلے کا مکان لے کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین اس خاتون کا انٹرویو دیکھ کر یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر لوگ اس طرح کے کام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پُراسرار خاتون کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد اداکار شان کا اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، اور بظاہر خاتون کے دعوں کو سن کر ایسا لگتا ہے کہ اس کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More