بابر اعظم شاید غصے کے تیز کھلاڑی ہیں اسی لیے اکثر میدان میں بلے پھینکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بالکل ایسا ہی معاملہ کل
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایچ ابی ایل پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ کے دوران پیش آیا جب پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی پرفارمنس سے مایوس ہوگئے۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم اپنا بلا غصے میں زمین پر پھینک رہے ہیں اور
پشاور زلمی کی اننگز کے اختتام پر بابر اعظم ڈگ آؤٹ میں جاتے ہوئے باؤنڈری لائن پر موجود کشنز پر لات مار دیتے ہیں جس سے وہ کشن پھٹ جاتا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بابر اعظم کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔،
واضح رہے کل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 157 رنز کا ہدف دیا جوکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ زلمی کی ٹیم 12ویں اوور میں 99 رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی جس کے بعد یونائیٹڈ نے زلمی کو جیتنے نہ دیا۔ کپتان بابر اعظم نے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث 40 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 وکٹیں لیں جبکہ رومان رئیس، شاداب خان، فہیم اشرف اور مبصر خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
یونائیٹڈ کے حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔