ہم نیوز | Feb 23, 2023
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد ہوا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More