یہ اب کمرے سے باہر نہیں نکلتا ۔۔ شادی کے بعد شاداب اپنے دوستوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں، کھلاڑیوں نے بڑا انکشاف کر دیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 23, 2023

شاداب شادی کے بعد سے بدل گیا ہے، سارا وقت کمرے میں رہتا ہے بس۔ جی ہاں یہ الفاظ تھے پاکستان کے مشہور کھلاڑی آصف علی کے۔ اس وقت ان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس بات کا انکشاف کر رہے ہیں کہ اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب بدل گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے سوال کیا گیا ہے کہ قومی کھلاڑی فہیم اشرف کہتے ہیں کہ شاداب اب ہمارے ساتھ کھانے پر بھی نہیں جاتا تو کیا یہ بات سچ ہے؟

جس پر آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر فہیم یہ بات کہتا ہے کہ شاداب شادی کے بعد بدل گیا ہے، کھانے اور ناشتے پر بھی ہماررے ساتھ نہیں چلتا تو یہ بات ٹھیک ہے۔

کیونکہ اب میری اور حسن علی کی بھی اس پی ایس ایل میں ساتھ ہے پھر شاداب کی تو نئی نئی شادی ہوئی ہے ، فہیم اکثر ہم سے کہہ بھی دیتا ہے کہ یہ عورتیں ہی ہوتیں جو دوستوں کے بیچ میں آ جاتی ہیں،بے شک وہ یہ بات مذاق میں ہی کہتا ہے۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ شاداب، حسن علی، آصف علی اور فہیم اشرف پر اسلام آباد میں ایک روٹی گینگ تھا۔

جو ہمیشہ ایک ساتھ ہی کھانا کھاتا تھا یہی نہیں بلکہ ایک ساتھ گھومتے پھرتے تھے،یوں اب فہیم اشرف اکیلے ہو گئے ہیں۔ مزید یہ کہ پی ایس ایل میچ کے دوران ہی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں ہم نے دیکھا کہ جب میچ میں وقفہ ہوا تو شاداب فوراََ اہلیہ کے پاس چلے گئے اور گفتگو کرنا شروع کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More