پاکستانی، جنوبی افریقی، افغانی سب ایک ساتھ صف میں کھڑے ہو گئے ۔۔ پاکستان میں آئے بلے باز نے اذان کی آواز سن کر کیا کہا تھا؟ جذباتی لمحہ

ہماری ویب  |  Feb 23, 2023

سوشل میڈیا پر ان دنوں کھلاڑیوں اور ان سے متعلق دلچسپ معلومات کافی وائرل ہو رہی ہیں، لیکن کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں، جو کہ ناقابل فراموش ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر کافی وائرل ہو چکی ہیں، ایک ایسی ہی تصویر اگرچہ 2016 بھارت کی ہے، لیکن سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

بھارتی شہر مہاراشٹرا میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے مابین میچ ہونا تھا، مغرب کے وقت جب اذان ہوئی تو تمام کھلاڑی جن میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان تھے اور افغانستان کے مسلمان کھلاڑی تمام ہی ایک صف میں کھڑے ہو گئے۔

دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اس وقت کے افغانستان کے کوچ اور پاکستانی سابق کھلاڑی انضمام الحق بھی موجود تھے جبکہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر بھی صف اول میں موجود تھے۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سب کو بھا جاتی ہیں، جو کہ میدان میں ہی نماز ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان سب میں محمد رضوان بھی سب سے آگے ہیں، جو کہ تنہا ہی نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں، ان کی اس ادا سے پاکستانی بے حد متاثر ہوتے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جب میچ کراچی اور پنڈی میں منعقد تھے، تو ان دنوں بھی آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز نے ایک ایسا تجربہ شئیر کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی نے بتایا کہ منگل کے روز کافی اچھا اور پُرسکون دن گزر رہا تھا، جب پنڈی کے گراؤنڈ میں اذان کی آواز آئی۔ اذان کی آواز دور سے آ رہی تھی، مگر کافی اچھا احساس دلا رہی تھی۔ ہمیں یہ بھی اندازہ ہوا کہ جمعے کے دن پہلے سیشن میں 1گھنٹے کا بڑا بریک تھا، جو کہ جمعے کی نماز کے لیے تھا، کیونکہ جمعہ سب سے خاص دن ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More