بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ہم نیوز  |  Feb 23, 2023

نئی دہلی: بھارتی فلم اسٹار اکشے کمار نے 3 منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار آج کل اپنی فلم “سیلفی” کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک تقریب میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ہمراہ 3 منٹ میں 184 سیلفیاں لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد اکشے کمار کا کہنا تھا کہ مداحوں کے ہمراہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر بےحد خوش ہوں۔ زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا وہ مداحوں کی غیر مشروط محبت اور حمایت کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کے جیمز اسمتھ کے پاس تھا نا جنہوں نے 3 منٹ میں 168 سیلفیاں بنائی تھیں۔

اکشے کمار کی فلم “سیلفی” 24 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ عمران ہاشمی نے بھی اداکاری کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More