کراچی کنگز کی ہار ۔۔ وسیم اکرم کے غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل، دیکھئے انہوں نے غصے میں کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Feb 22, 2023

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے گیارویں میچ میں ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے دی۔ میچ ہارنے کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں غصہ کرتے دیکھا گیا۔

پی ایس ایل میں مسلسل ٹیم کی ہار پر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے اپنے آگے رکھے صوفے پر ٹانگ ماری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے سنچری اسکور کر کے ٹیم کو مضبوط اسکور فراہم کیا جس کی بدولت کراچی کنگز ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

ملتان کے 197 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز ہی بنا سکی اور یوں اسے 3 رنز سے شکست ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More