شاہد آفریدی نے میرے شوہر کو ڈانٹا ۔۔ بابر اعظم سے تلخ کلامی کے بعد عامرکی اہلیہ بڑی بات کہہ دی، برا بولنے والوں کھری کھری سنا دیں؟ تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Feb 22, 2023

شاہد آفریدی نے میرے شوہر کو ڈانٹا۔ یہ الفاظ تھے باؤلر محمد عامر کی اہلیہ کے۔ پی ایس ایل میں عامر کے رویے پر انہیں شائقین کی جانب سے بہت کچھ سننا پڑا تھا مگر اب ان کی اہلیہ بھی شوہر کے حق میں میدان میں آ گئی ہیں اور اس وقت ان کی ایک ٹوئٹ بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

انہوں نے ایک میم شیئر کی، جس میں عامر اور شاہین کو وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے دیکھا جا رہا تھا، انہوں نے کہا تو کچھ نہیں لیکن اس تصویر سے واضح ہو رہا تھا کہ وہ یہ کہنا چاہ رہیں کہ صرف ان کے ہی شوہر پر تنقید کیوں؟ اس کےعلاوہ شاہد خان آفریدی جو کہ شاہین شاہ آفریدی کے سسر ہیں۔

انہوں نے ایک شو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عامر کو فون کیا اور بڑے احترام اور تمیز سے بات کی پر ڈانٹا بھی۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ آپ اچھے اور سینئر کھلاڑی ہو یہ سب کیا کر رہے ہوں،صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں۔

جس پر عامر نے بھی ان کی عزت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد بھائی یہ سب کھیل کے دوران ہوا، ویسے میری کسی کھلاڑی سے بھی کوئی ایسی ویسی بات نہیں۔

واضح رہے کہ یہ سب معاملہ اس وقت شروع ہوا جب پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی اسی ایل سیزن 8 کا میچ کھیلا جا رہا تھا تو کھیل ہی کھیل میں انسان غصے میں آجاتا ہے توعامر نے ایسے میں بابر اعظم کی جانب گیند پھینک دی اور دوسرے میچ میں بھی اپنے ایکشن سے تنقید کرنے والوں کو چپ کرواتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More