لوگوں کے آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں، ہم صرف گوشت کھانے کیلئے پیدا ہوئے ہیں؟ رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کی ایوان سے جذباتی تقریر وائرل

ہماری ویب  |  Feb 22, 2023

رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کی تقریر کے چرچے ہر طرف کئے جارہے ہیں جس میں وہ منی بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئی تھیں۔

ترجمان جی ڈی اے سائرہ بانو کاقومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو سادگی اپنانے کا درس دیا جا رہا ہے،اپنے لئے بھی مشکل فیصلے کریں، عوام کو امتحان میں کیوں ڈال رہے ہیں،15 یا 25 ہزار تو چھوڑیں، اب 50 ہزار تنخواہ والے کا بجٹ بنا کر دکھائیں۔

سائرہ بانو نے کہاکہ غریب کی آواز بند کردی گئی، لوگوں کو آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں،مارکیٹ جا کر لوگوں کا رونا دیکھیں، بلاول بھٹو اور ایم کیو ایم اب مہنگائی مارچ سندھ سے شروع کریں ،آپ کا ساتھ دیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ غریب کی بات کرتے ہیں تو یہاں کہا جاتا ہے غریب پیدا کیوں ہوا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار تقریر کرکے چلے گئے، حالات اس نہج تک نہ پہنچائیں کہ ہم اپنے بڑوں کی آزادی کو نقصان پہنچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کیا ہم صرف گوشت کھانے کیلئے پیدا ہوئے ہیں، ٹیکس پر ٹیکس لگا تے جا رہے ہیں،غریب کو مار دیں کیونکہ اسے کوئی نہیں پوچھتا۔

مزید دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More