میں یہ پی ایس ایل چھوڑ کر گھر جا رہا ہوں ۔۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اچانک پاکستان سے کیوں چلے گئے، کھیل کے دوران کیا معاملہ ہوا جو یہ لاہور قلندر چھوڑ گئے؟

ہماری ویب  |  Feb 22, 2023

میں پاکستان سے واپس اپنے وطن جا رہا ہوں۔ یہ الفاظ تھے لاہور قلندر شائے ہوپ کے۔ اس اعلان کے بعد شائقین کرکٹ اور لاہور قلندر کے مداح تشویش میں پڑ گئے ہیں کہ ایسا کیا ہوا جو کھلاڑی پاکستان سے جا رہے ہیں۔ ان کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے اور اب صرف 3 میچز کھیل کر اپنا پی ایس ایل کا سفر ختم کر کے واپس چلے گئے۔

شائے ہوپ لاہور کے وکٹ کیپر بلے باز تھے جو آج کراچی سے ہی اپنے ملک چلے جائیں گے اور ان کا لاہور قلندر کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ہی اتنا تھا کہ وہ صرف 3 میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ دوسری طرف لاہور قلندر کی ٹیم انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ان کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن بھی اب پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔

کیونکہ کراچی کنگز کے ساتھ میچ میں انہیں ٹخنے کی انجری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں 4 سے 6 ہفتوں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔ یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 20 فروری کو کیا گیا، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ اب وہ آج ہی اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پشاور زلمی کے اہم کھلاری شکیب الحسن پر پاکستان سے اچانک امریکا چلے گئے ہیں، اس خبر نے بھی سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور پھر یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ ان کی فیملی میں کوئی ایمرجنسی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں بذریعہ امریکا اپنے ملک بنگلہ دیش جانا پڑا۔

اس موقعے پر شکیب الحسن نے کہا کہ اگر میری ٹیم پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو وہ پاکستان واپس دوبارہ آئیں گے کیونکہ یہاں ان کے بہت فین ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں یہی نہیں انہیں کھیلنا بھی اچھا لگتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More