اس دنیا میں کچھ لوگ بہت زیادہ آگے نکل جاتے ہیں اور کوئی وہاں ہی کھڑے رہ جاتے
ہیں لیکن ضروری یہ ہے کہ ہمیں جس حال میں بھی اللہ پاک رکھے انسان خوش رہے۔
ایسا ہی کچھ ایک پاکستانی امیر آدمی کے ساتھ ہوا کہ اس نے ایک دن دیکھا کہ جس
اسکول میں یہ پڑھا کرتا تھا اسی اسکول کے باہر ایک شخص چنا چاٹ لگا کر کھڑا ہے۔
لیکن وہ کچھ جانا پہچانا لگ رہا ہے تو اس سے رہا نہ گیا اور یہ اس کے پاس چلا گیا اور دیکھا کہ یہ تو اس کا بہترین دوست ہے اور انہوں نے نویں اور دسویں کلاس ایک ساتھ اسکول سے پاس کی تھی۔ پرغریبی نے ایک انتہائی اچھے، شریف شخص کو کہیں کا نہ چھوڑا اور قابل ہونے کے بعد بھی یہ غربت کا شکار ہے۔
مزید یہ کہ اس شخص نے انسانیت اور دوستی کی بہترین مثال قائم کی کہ امیر ہوتے ہوئے بھی دنیا کو بتایا کہ میں اس کا دوست ہوں یہی نہیں بلکہ اس سے کہا کہ ایک پلیٹ چاٹ بناؤ تاکہ میں اور تم ایک ساتھ بیٹھ کر کھا سکیں، پھر دونوں نے اپنے اسکول کے سامنے چاٹ کھائی اور پرانے دنوں کی یاد تازہ کی۔
مزید یہ کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا دوست آج امیر آدمی ہے، کاروں میں گھومتا، پینٹ کورٹ پہن کر رکھتا ہے تو دوسری طرف قابل دوست ریڑھی لگاتا ہے، چہرے پر پریشانی اور پاؤں میں چپل موجود ہے۔ مگر پھر بھی رب کریم کا بے حد شکر گزار ہے کہ اس نے اس قابل بنایا کہ وہ رزق حلال کما کر بچوں کو کھلائے۔