ہم نیوز | Feb 22, 2023
کراچی: دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔ حکم نامہ کے مطابق وہ اہلکارموبائل فون استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال پر اہلکارکے خلاف کارروائی ہوگی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More