خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد گرفتار

ہم نیوز  |  Feb 22, 2023

شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کےدوران خودکش حملہ آور کو ساتھی اور 4 سہولت کاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف جرم کر لیا۔

گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے اور گرفتار دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More