بچوں میں کمزوری آ جاتی ہے، زبان کا رنگ بدل جاتا ہے ۔۔ کھیل کے بہانے بچوں کو کس طرح غلط چیزوں پر لگایا جا رہا ہے، مائیں کیسے چھوٹے بچوں کی حفاظت کریں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 21, 2023

اولاد کی نعمت ملنے سے انسان اپنی زندگی مکمل سمجھتا ہے اور اگر یہ تکلیف میں ہوں تو ماں باپ کے حلق سے نوالہ نہیں اترتاپر آج کھیل ہی کلیر میں ہمارے بچوں کو غلط اشیاء کے استعمال کی طرف لگا دیا گیا ہے۔ جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ اس وقت ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے ۔

جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بچے کے ہاتھ میں پلاسٹک کا لٹو ہے لیکن یہ لٹو زمین پر نہیں چلتا بلکہ اس کے ساتھ ایک بہترین پیکنگ میں پاؤڈر بھی ملتا ہے جسے اس لٹو میں ڈال کر بچے سگریٹ کی طرح اسے پیتے ہیں اور پھر ناک اور منہ سے دھواں نکالتے نظر آتے۔ یہ دارصل ایک شیشہ نما ایک نشے کی قسم ہے۔ جس سے بچوں کی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید یہ کہ یہاں یہ ویڈیو شیئر کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ والدین کو آگاہی فراہم کی جائے کہ بچوں پر نظر رکھیں، اگر وہ دوکان یا پھر بازار سے کوئی چیز کھاتے ہیں تو اس پر مکمل نظر رکھیں ایسا نہ ہو کہ دیر ہو جائے اور آپ کے پاس افسوس کرنے کے سوا کچھ نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More