باجی گیند ہی لے کر بھاگنے لگیں ۔۔ کرکٹ کے میدان میں پیش آئے چند ایسے واقعات، جو وائرل ہو گئے

ہماری ویب  |  Feb 21, 2023

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان سپر لیگ کافی چرچہ میں ہے، لیکن پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کرکٹرز کے ساتھ کچھ ایسے لمحات بھی پیش آئے ہیں، جو کہ وائرل ہو گئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پی ایس ایل 5 میں بھی کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی، میچ تھا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان۔

بالر نے بال کرائی اور بال بلے سے لگتے ہی ہوا میں چلی گئی، وکٹ کیپر چیڈ وک نے گیند پکڑنے کے چکر میں بلے باز بین ڈنک کی ٹانگیں ہی پکڑ لیں۔

اس منظر نے جہاں شائقین کی توجہ حاصل کی وہیں صارفین بھی ہسنے لگے۔ دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ بین سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے کہ وکٹ کیپر کر کیا رہا ہے۔

پی ایس ایل 6 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹر کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ بلے باز نے بریک مانگا لیکن بالر حسن علی نے دوڑنا شروع کر دیا تھا۔

امپائر نے بھی بریک کا اشارہ کیا، لیکن حسن علی جان بوجھ کر بھاگتے ہوئے آئے اور بلے باز کے پاس رک گئے، اس منظر نے بھی سب کی توجہ حاصل کر لی۔

پی ایس ایل 2020 میں جب لاہور قلندر کے کرس لین آؤٹ ہوئے تو بلے باز نے ہیلمٹ اتارا تو ان کا سر بھی چارج تھا، سر سے بھی دھواں بخوبی اٹھتا دیکھا جا سکتا تھا۔

ایک اور میچ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، اگرچہ یہ پی ایس ایل کا نہیں تھا تاہم اس میں بھی پاکستانیوں نے ہی سب کی توجہ حاصل کر لی۔

پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ جاری تھا کہ گیند خاتون کے ہاتھ لگ گئی، خاتون نے گیند اٹھائی اور بھاگنے لگ گئی، یہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار بھی سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ خاتون ایسا کیوں کر رہی ہے؟

تاہم بعدازاں خاتون نے گیند اہلکار کے حوالے کی، لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو نے خوب توجہ سمیٹ لی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More