اللہ میرے ابو کو ٹھیک کر دو ۔۔ اسپتال میں باپ کو شدید بیمار دیکھ کر معصوم بچے نے تڑپ کر کیا عمل کیا؟ دل پگھلا دینے والی ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 21, 2023

ہماری یہ زندگی تب ہی رنگین اور خوشبو دار لگتی ہے جب گھر میں والد جیسی ہستی زندہ ہوتی ہے کیونکہ بیٹا ہو یا بیٹی جب تک باپ کا سایہ ان کے سر پر ہوتا ہے وہ چہکتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہم ایک ایسا واقعہ آپ کے سامنے لے کر آئے ہیں جو ہر بیٹے، باپ کا رشتہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ مضبوط کر دے گا۔

یہ واقعہ اس وقت دنیا بھر میں خوب وائرل ہو رہا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک معصوم بچہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود ہے اور اس کے سامنے ایک شخص بستر پر موجود ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کا باپ ہے۔ والد کو یوں شدیدبیمار دیکھ کر وہ چھوٹا بچہ کر تو کچھ نہیں پایا۔

پر وہ بار بار والد کا ہاتھ چومتا رہا ہے مزید یہ کہ ساتھ ہی ساتھ اللہ پاک سے یہ دعا بھی کرتا رہا کہ اے تمام جہانوں کے مالک تو جلد از جلد میرے والد کو صحتیاب کر، مجھے معلوم ہے کہ تو اس وقت مجھے سن رہا ہے، اللہ پاک میری مراد پوری کر۔

اس کے علاوہ ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ بچے کی دادی بھی پیار و شفقت سے اپنے بیمار بیٹے کے سر پر ہاتھ پھیر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More